نیویارک ۔ 27جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتو نیو گو تریس نے تمام رکن ممالک کو متنبہ کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ادارہ کے پاس رقم ضروریات سے کم ہو گئی ہے اس لئے لازمی ہے کہ تمام رکن ممالک اپنے اپنے حصہ کی مکمل رقم بروقت اداکردیں تاکہ یہ عالمی ادارہ اپنی ذمہ داریوں کے مطابق متعلقہ کاموں اور ضروریات پوری کرنے کے لئے …
اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کی تمام رکن ممالک کو اپنے اپنے حصہ کی مکمل رقم بروقت اداکر نے کی اپیل

مزید خبریں
نیویارک ۔ 27جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتو نیو گو تریس نے تمام رکن ممالک کو متنبہ کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ادارہ کے پاس رقم ضروریات سے کم ہو گئی ہے اس لئے لازمی ہے کہ تمام رکن ممالک اپنے اپنے حصہ کی مکمل رقم بروقت اداکردیں تاکہ یہ عالمی ادارہ اپنی ذمہ داریوں کے مطابق متعلقہ کاموں اور ضروریات پوری کرنے کے لئے اسے فراہم کرسکے ۔ ادارہ کے عملہ کے نام لکھے گئے ایک خط میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے بتایا ہے کہ انہوں نے تمام رکن ممالک کو ادارہ کو درپیش مالی مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ادارہ کو اس سے قبل ماضی میں کبھی بھی اس طر ح کی مالی مشکالات کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا اور ا دارہ کے پاس رقم کا اس قدر کم ہو جانا تشویشناک ہے۔








