نیو یارک ۔ 19 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جنوبی افریقا کے سیاہ فام رہنما نیلسن منڈیلا کا یوم پیدائش منایا گیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے اس موقع پر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نیلسن منڈیلا امن، بردباری، عاجزی، اتحاد، جذبے، احترام اور دوسروں کی خدمت جیسی عالمگیر اقدار کا استعارہ ہیں اور انہوں نے اپنے …
اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جنوبی افریقا کے سیاہ فام رہنما نیلسن منڈیلا کا یوم پیدائش منایا گیا

مزید خبریں
نیو یارک ۔ 19 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جنوبی افریقا کے سیاہ فام رہنما نیلسن منڈیلا کا یوم پیدائش منایا گیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے اس موقع پر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نیلسن منڈیلا امن، بردباری، عاجزی، اتحاد، جذبے، احترام اور دوسروں کی خدمت جیسی عالمگیر اقدار کا استعارہ ہیں اور انہوں نے اپنے کردار سے یہ ثابت کیا ہے کہ اقدار محض تصورات نہیں بلکہ ان کو عملی شکل بھی دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر نیلسن منڈیلا کے اس معروف قول کا حوالہ دیا کہ غربت کے مسئلے پر قابو پانا کوئی فلاحی یا خیراتی سرگرمی نہیں بلکہ انصاف کا تقاضا اور بنیادی انسانی حق کا تحفظ ہے اور باوقار زندگی گزارنا ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔








