اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’خوشی‘‘ کا عالمی دن جمعہ کو منایا گیا

اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’خوشی‘‘ کا عالمی دن جمعہ 20 مارچ کو منایا گیا۔ اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد لوگوں کو خوش رہنے کے نفسیاتی اور دماغی صحت کے فوائد سے آگاہ کرنا ہے۔ 2012ء میں اقوام متحدہ نے تسلیم کیا کہ خوشی اور خوش رہنا انسان کا بنیادی مقصد ہے جس کے بعد 2013ء سے باقاعدہ اس …

اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’خوشی‘‘ کا عالمی دن جمعہ 20 مارچ کو منایا گیا۔ اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد لوگوں کو خوش رہنے کے نفسیاتی اور دماغی صحت کے فوائد سے آگاہ کرنا ہے۔ 2012ء میں اقوام متحدہ نے تسلیم کیا کہ خوشی اور خوش رہنا انسان کا بنیادی مقصد ہے جس کے بعد 2013ء سے باقاعدہ اس دن کو منانے کی تجویز منظور کی گئی۔

واضح رہے کہ خوشی دلوں میں وسعت پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ اعتماد کا احساس بیدار کرتی ہے اور تکالیف کو برداشت کرنے کا حوصلہ بھی دیتی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ خوش مزاج لوگ رشتوں کو بہتر اور کامیاب انداز سے نبھاتے ہیں اور وہ تخلیقی اور تعمیری صلاحیتوں کے بھی مالک ہوتے ہیں۔ایک تحقیق کے مطابق خوش باش افراد طویل عمر پاتے ہیں۔ خوشی کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سرکاری و نجی اداروں اور تنظیموں کے زیر انتظام مختلف تقریبات اور پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔