اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے آئندہ سال فروری میں ہونے والے بیجنگ سرمائی اولمپکس گیمزمیں شرکت کی دعوت قبول کر لی

اقوام متحدہ۔10دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے آئندہ سال فروری میں ہونے والے بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ہے۔ چینی خبر رساں ادارے نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک کی روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی پریس بریفنگ کے حوالے سے بتایا کہ سیکرٹری جنرل کو انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے بیجنگ سرمائی کھیلوں میں شرکت کا …

اقوام متحدہ۔10دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے آئندہ سال فروری میں ہونے والے بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ہے۔

چینی خبر رساں ادارے نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک کی روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی پریس بریفنگ کے حوالے سے بتایا کہ سیکرٹری جنرل کو انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے بیجنگ سرمائی کھیلوں میں شرکت کا دعوت نامہ بھیجا جو انہوں نے قبول کر لیا ہے۔