اقوام متحدہ۔ 04 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان ہاٹ لائن رابطے کی بحالی کا خیر مقدم کیا ہے۔ سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے نیویارک میں پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان مذاکرات ہمیشہ ہی خیر مقدم کے لائق ہوتے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار …
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان ہاٹ لائن رابطے کی بحالی کا خیر مقدم
اقوام متحدہ۔ 04 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان ہاٹ لائن رابطے کی بحالی کا خیر مقدم کیا ہے۔ سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے نیویارک میں پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان مذاکرات ہمیشہ ہی خیر مقدم کے لائق ہوتے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ دونوں کوریاﺅں کے درمیان مذاکرات کے نتیجہ میں خطے کو جوہری اسلحہ سے پاک کرنے کے حوالے سے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرامد میں مدد ملے گی۔









