اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا صحافیوں پر تشدد میں اضافے پر اظہار تشویش

اقوام متحدہ ۔ 4 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے صحافیوں اور میڈیا ملازمین کے خلاف بڑھتے ہوئے حملوں پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔انہوں نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمہ کے لئے بین الاقوامی دن کے موقع پر کہا کہ صحافیوں اور میڈیا ملازمین کے خلاف جسمانی حملے اور ان کے کام میں رکاوٹ ڈالنے والے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے خبردار …

اقوام متحدہ ۔ 4 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے صحافیوں اور میڈیا ملازمین کے خلاف بڑھتے ہوئے حملوں پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔انہوں نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمہ کے لئے بین الاقوامی دن کے موقع پر کہا کہ صحافیوں اور میڈیا ملازمین کے خلاف جسمانی حملے اور ان کے کام میں رکاوٹ ڈالنے والے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہاجب صحافیوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے تب پورے سماج کو اس کی قیمت چکانی پڑتی ہے۔