اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی پاکستان آمد پر سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی

اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی پاکستان آمد پر سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے سیکورٹی ڈویژن میں ہفتہ کو اہم اجلاس ہوا۔اجلاس کی صدارت آئی جی محمد عامر ذو الفقار خان نے کی,اس موقع پر اسلام آباد پولیس کے افسران سمیت دیگر سیکیورٹی اداروں کے سینئر افسرانبھی موجود تھے۔اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل کی آمد کے حوالے …

اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی پاکستان آمد پر سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے سیکورٹی ڈویژن میں ہفتہ کو اہم اجلاس ہوا۔اجلاس کی صدارت آئی جی محمد عامر ذو الفقار خان نے کی,اس موقع پر اسلام آباد پولیس کے افسران سمیت دیگر سیکیورٹی اداروں کے سینئر افسرانبھی موجود تھے۔اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل کی آمد کے حوالے سے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے ایک دوسرے کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن میں رہیں گئے ,اس سلسلہ میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے معزز مہمان کی آمد کے موقع 15 سو سے زائد پولیس کے افسران و جوان سیکیورٹی فرائض انجام دیں گئے, سپیشل برانچ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا خصوصی عملہ تعینات کیا جائے گاجبکہ مہمانوں کی قیام گاہ کی سیکیورٹی بھی انتہائی سخت ہو گی,بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ سپیشل آلات کے ذریعے سرچنگ کرے گا, شہر کے مختلف علا قوں میں پولیس کمانڈوز کوبھی لگایا جائے گا,مزید برآں ضلع بھر میں سخت چیکنگ کا عمل جاری رہے گا,مشکوک اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی, آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے کہا کہ مہمان کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی ہر گز بر داشت نہیں کی جائے گی,انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کیے جائیں,تا کہ عوام الناس کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا ہر گز نہ کرنا پڑے۔