اقوام متحدہ کے ماہرین کا بھارت میں مسلمانوں کی حالت زار بارے گہری تشویش کا اظہار

نیویارک ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) انسانی حقوق بارے اقوام متحدہ کے ماہرین نے بھارت میں مسلمانوں کی حالت زار کے بارے میں گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جہاں پر انتہائی متنازعہ نئے سٹیزن شپ قانوں کے نفاذ میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک کیا جارہا ہے ۔ اقلیتوں کے بارے میں اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹ کنندہ فرمنڈورنیس نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ انہیں …

نیویارک ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) انسانی حقوق بارے اقوام متحدہ کے ماہرین نے بھارت میں مسلمانوں کی حالت زار کے بارے میں گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جہاں پر انتہائی متنازعہ نئے سٹیزن شپ قانوں کے نفاذ میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک کیا جارہا ہے ۔ اقلیتوں کے بارے میں اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹ کنندہ فرمنڈورنیس نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ انہیں بھارت سے مسلسل یہ پریشان کن اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ نئی قانوں سازی سے مسلمان اقلیت سے تعلق رکھنے والوں کو بھارتی شہریت کے حصول کے عمل سے باہر کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے لاکھوں مسلمان بھارت کی شہریت سے محروم ہوجائیں گے۔ یہ رپورٹ نیویاک میں آئندہ ہفتے شروع ہونے والے جنرل اسمبلی کے 75ویں سیشن میں باضابطہ طور پر پیش کی جائے گی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ورنیس نے گذشتہ سال بھی جنرل اسمبلی میںجو رپورٹ پیش کی تھی اس میں بھی انہوں نے بھارت میں مسلمانوں اور اقلیتوں کے ساتھ سلوک پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔

مزید خبریں