اقوام متحدہ ۔5مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹر ی جنرل کےعہدے کے لئے مزید دو امیدوار سامنے آگئے۔شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹر ی جنرل کے عہدے کے لئے مزید دو امیدوار سامنے آنےکے بعد اس اہم منصب کے لیے امیدواروں کی تعداد چار ہو گئی ہے۔ افریقی یونین کے موجودہ سربراہ برونڈی نے سینیگال کے سابق صدر میکی سال کو اس عہدے کے یے امیدوار …
اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹر ی جنرل کے لیے دو مزید امیدوار نامزد

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔5مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹر ی جنرل کےعہدے کے لئے مزید دو امیدوار سامنے آگئے۔شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹر ی جنرل کے عہدے کے لئے مزید دو امیدوار سامنے آنےکے بعد اس اہم منصب کے لیے امیدواروں کی تعداد چار ہو گئی ہے۔
افریقی یونین کے موجودہ سربراہ برونڈی نے سینیگال کے سابق صدر میکی سال کو اس عہدے کے یے امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ کوسٹاریکا نے ماہر معاشیات اور کوسٹا ریکا کی سابق نائب صدر ریبیکا گرین سپین کو اس عہدے کے لیے نامزد کیا ہے۔
دیگر دو امیدوار چلی، برازیل اور میکسیکو کی جانب سے نامزد کردہ چلی کے سابق صدر مشیل بیچلیٹ اور ارجنٹائن کی جانب سے نامزد کردہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے موجودہ ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی ہیں۔








