جنیوا ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے کئی ورکنگ گروپوں اور خصوصی نمائندوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کے مطابق کشمیریوں کوحقوق کی فراہمی اور ایک آزاد اور غیر جانبدار ٹریبونل کے سامنے ان کے مقدمات کی منصفانہ پیروی کو یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات کرے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق …
اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپوںاور نمائندوںکا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

مزید خبریں
جنیوا ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے کئی ورکنگ گروپوں اور خصوصی نمائندوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کے مطابق کشمیریوں کوحقوق کی فراہمی اور ایک آزاد اور غیر جانبدار ٹریبونل کے سامنے ان کے مقدمات کی منصفانہ پیروی کو یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات کرے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حراست، جبر گمشدگی ، ماورائے عدالت اقدامات ، پھانسیوں، آزادی اظہار رائے، حق اجتماع پر پابندی اور انسانی حقوق کی صورتحال سے متعلق اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپوں اور نمائندوں نے ایک مشترکہ اعلامیے میں کہا ہے کہ انہیں مقبوضہ کشمیر میں اظہار رائے کی آزادی اور حق اجتماع پر پابندی اور سیاسی رہنمائوں، صحافیوں، سول سوسائٹی کے ارکان اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاریوں کی رپورٹس موصول ہوئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی سے کشمیریوں کو حاصل کئی مراعات کا خاتمہ ہو گا اور غیر کشمیری بھی کشمیر میں سرکاری ملازمت حاصل کر سکیں گے اور زمین خرید سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ دفعات کے خاتمے کے بعد کشمیر میں بھارتی فورسز کے مزید لاکھوں اہلکار تعینات اور صف اول کے کئی سیاسی رہنمائوں کوحراست میں رکھا گیا ہے جبکہ صحافیوں، سول سوسائٹی کے ارکان، انسانی حقوق کے کارکنوں سمیت سینکڑوںشہری گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ مشترکہ مطالبے میں کہا گیا ہے کہ کشمیر میں موبائل فون و انٹرنیٹ سروسز بند ہیں اور اخبارات اپنے آن لائن ایڈیشن اپ ڈیٹ نہیں کر پا رہے جبکہ صحافیوںکو بھی آزادانہ طریقے سے کام نہیںکرنے دیا جا رہا ۔انھوں نے کہا کہ رواں سال 9 اگست کو پرامن اجتما ع پر پابندیوں کے باوجود 10سے زائد کشمیریوں نے سرینگر میں احتجاج کیا۔ بھارتی فورسز نے مظاہرین پر آتشیں اسلحہ ، ربڑ کی گولیوں ، پیلٹ گنوں اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں، بھارتی فوجیوںنے دوران شب گھروں پر چھاپے مار کر کئی کشمیری نوجوانوںاور لڑکوںکو گرفتار کرلیاجن میں سے بیشتر کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں کہ انہیں کہا ں رکھا گیا ہے ۔








