اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپوں اور نمائندوں کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

جنیوا ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے کئی ورکنگ گروپوں اور خصوصی نمائندوں نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کی شق نمبر9اور10کے مطابق کشمیریوں کوانکے حق آزادی کی ضمانت اور ایک آزاد اور غیر جانبدار ٹریبونل کے سامنے ان کے مقدمات کی منصفانہ پیروی کو یقینی بنائے کیلئے ضروری اقدامات کرے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ مطالبہ جبری نظربندیوںاور جبری گمشدگیوں …

جنیوا ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے کئی ورکنگ گروپوں اور خصوصی نمائندوں نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کی شق نمبر9اور10کے مطابق کشمیریوں کوانکے حق آزادی کی ضمانت اور ایک آزاد اور غیر جانبدار ٹریبونل کے سامنے ان کے مقدمات کی منصفانہ پیروی کو یقینی بنائے کیلئے ضروری اقدامات کرے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ مطالبہ جبری نظربندیوںاور جبری گمشدگیوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپوںاور ماورائے عدالت اقدامات ،اظہار رائے کی آزادی کے فروغ اور تحفظ اورپر امن اجتماع کی آزادی کے حق اورانسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں خصوصی نمائندوںکے ایک مشترکہ اعلامیہ میں کیاگیا ہے۔ اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ رواں سال 9 اگست کو پرامن اجتما ع پر پابندی کے باوجودتقریبا 10سے زائد کشمیریوں نے سرینگر میں احتجاج کیا۔ بھارتی فورسز نے مظاہرین کو آتشی اسلحہ ، ربڑ کی گولیوں ، پیلٹ گنوں اور آنسو گیس کے بے دریغ استعمال کانشانہ بنایا جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق بھارتی فوجیوںنے دوران شب گھروں پر چھاپے مار کر کئی کشمیری نوجوانوںاور لڑکوںکو گرفتار کرلیااوراغوا یا گرفتار کئے گئے بچوں سمیت بعض کشمیریوںکے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مزید خبریں