اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) رواں کیلنیڈرسال کے پہلے چھ ماہ میں الائیڈبینک آف پاکستان کے بعدازٹیکس منافع میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔بینک کی طرف سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جنوری سے لیکر جون 2018ءتک کے عرصہ میں الائیڈبینک کو 7 ہزار143 ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواجو گزشتہ کیلینڈر سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ کیلنڈرسال کے اسی عرصہ میں …
الائیڈبینک آف پاکستان کے بعدازٹیکس منافع میں 10 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) رواں کیلنیڈرسال کے پہلے چھ ماہ میں الائیڈبینک آف پاکستان کے بعدازٹیکس منافع میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔بینک کی طرف سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جنوری سے لیکر جون 2018ءتک کے عرصہ میں الائیڈبینک کو 7 ہزار143 ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواجو گزشتہ کیلینڈر سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ کیلنڈرسال کے اسی عرصہ میں بینک کو 6 ہزار474 ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔ اعداد وشمار کے مطابق اس عرصہ میں بینک کے آپریٹنگ منافع میں 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔








