رباط ۔7جنوری (اے پی پی):افریقا کپ آف نیشنز میں الجزائر اور آئیوری کوسٹ نے یادگار فتوحات حاصل کرتے ہوئے کوارٹر فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق الجزائر کی جانب سے عادل بولبینا کے اضافی وقت میں کیے گئے شاندار گول نے مقابلے کا فیصلہ کیا جبکہ آئیوری کوسٹ نے برکینا فاسو کو 0-3کے واضح فرق سے شکست دے دی۔رباط میں کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے …
الجزائر اور آئیوری کوسٹ کی ٹیمیں افریقہ کپ آف نیشنز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

مزید خبریں
رباط ۔7جنوری (اے پی پی):افریقا کپ آف نیشنز میں الجزائر اور آئیوری کوسٹ نے یادگار فتوحات حاصل کرتے ہوئے کوارٹر فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق الجزائر کی جانب سے عادل بولبینا کے اضافی وقت میں کیے گئے شاندار گول نے مقابلے کا فیصلہ کیا جبکہ آئیوری کوسٹ نے برکینا فاسو کو 0-3کے واضح فرق سے شکست دے دی۔رباط میں کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں الجزائر نے جمہوریہ کانگو کو 0-1 سے ہرایا۔
میچ پنالٹی شوٹ آؤٹ کی جانب بڑھتا دکھائی دے رہا تھا کہ 119ویں منٹ میں متبادل کھلاڑی عادل بولبینا نے بائیں جانب سے حملہ کرتے ہوئے شاندار شوٹ کے ذریعے گیند جال میں پہنچا دی اور اپنی ٹیم کو فتح دلوا دی۔ اس گول پر سٹیڈیم میں موجود الجزائر کے حامیوں نے زبردست جشن منایا۔دوسری جانب مراکش کے شہر مراکش میں دفاعی چیمپئن آئیوری کوسٹ نے برکینا فاسو کے خلاف 0-3 کی بھرپور کامیابی حاصل کی۔ آئیوری کوسٹ کی فتح میں اماد ڈائیالو نمایاں رہے، جنہوں نے ایک گول سکور کیا اور دوسرا گول بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ سے وابستہ ڈائیالو نے ٹیم ورک اور باہمی ہم آہنگی کو کامیابی کی بنیاد قرار دیا۔
ڈائیالو کا کہنا تھا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی ایک دوسرے کے لیے کھیلتے ہیں اور کوئی بھی ذاتی شہرت کے بجائے قومی مفاد کو ترجیح دیتا ہے، جس کی بدولت ٹیم کی کارکردگی مزید نکھر کر سامنے آتی ہے۔ان نتائج کے بعد افریقہ کپ آف نیشنز کے کوارٹر فائنلز کا شیڈول مکمل ہو گیا ہے جس کےمطابق جمعہ کو سینیگال کا مقابلہ مالی سے جبکہ کیمرون میزبان مراکش کے مدمقابل ہو گا۔ ہفتے کو الجزائر کا سامنا فارم میں موجود نائیجیریا سے ہو گا، جبکہ آئیوری کوسٹ ریکارڈ سات مرتبہ کی چیمپئن مصر سے ٹکرائے گا۔ٹورنامنٹ اپنے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور شائقین کو آئندہ دنوں میں مزید سنسنی خیز مقابلوں کی توقع ہے۔








