اللہ تعالیٰ بلور خاندان کو یہ دکھ صبر کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے، فواد چوہدری

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) نے عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) کے رہنما ہارون بلور کی شہادت کے موقع پر ایک روزہ سوگ کااعلان کرتے ہوئے یک دن کے لئے انتخابی مہم مو¿خر کرنے کا اعلان کیاہے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی فواد چوہدری نے یہاں ایک بیان میں اے این پی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے …

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) نے عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) کے رہنما ہارون بلور کی شہادت کے موقع پر ایک روزہ سوگ کااعلان کرتے ہوئے یک دن کے لئے انتخابی مہم مو¿خر کرنے کا اعلان کیاہے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی فواد چوہدری نے یہاں ایک بیان میں اے این پی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی دکھ کی اس گھڑی میں بلور خاندان کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک روزہ سوگ کے دوران ہم اپنی انتخابی مہم نہیں کریں گے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ بلور خاندان کو یہ دکھ صبر کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

مزید خبریں