الپائن کلب آف پاکستان کا پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں اسپیڈ کلائمبنگ ٹائم ایویلیوایشن کا انعقاد ،ملک کے صفِ اول کوہ پیماؤں کا رفتار، مہارت اور جسمانی فٹنس کا شاندار مظاہرہ

اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):الپائن کلب آف پاکستان نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں اسپیڈ کلائمبنگ ٹائم ایویلیوایشن کا انعقاد کیاجس میں ملک کے صفِ اول کے کوہ پیماؤں نے رفتار، مہارت اور جسمانی فٹنس کا شاندار مظاہرہ کیا۔شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابو ذر فیض نے 5.73 سیکنڈ کا وقت ریکارڈ کر کے قومی سطح پر اسپیڈ کلائمبنگ کا تیز ترین ٹائم قائم کر دیا اور پاکستان …

اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):الپائن کلب آف پاکستان نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں اسپیڈ کلائمبنگ ٹائم ایویلیوایشن کا انعقاد کیاجس میں ملک کے صفِ اول کے کوہ پیماؤں نے رفتار، مہارت اور جسمانی فٹنس کا شاندار مظاہرہ کیا۔شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابو ذر فیض نے 5.73 سیکنڈ کا وقت ریکارڈ کر کے قومی سطح پر اسپیڈ کلائمبنگ کا تیز ترین ٹائم قائم کر دیا اور پاکستان کے سرکردہ اسپیڈ کلائمبر کے طور پر اپنی حیثیت مزید مستحکم کر لی۔مقابلہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں کے درمیان بھی انتہائی سنسنی خیز رہا۔

حذیفہ عمران نے 6.50 سیکنڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ظہیر احمد 6.63 سیکنڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ میر حسن فیض نے 7.03 سیکنڈ کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی، جبکہ یاسین علی نے مقابلے میں شرکت نہیں کی۔یہ ایونٹ پاکستان سپورٹ کلائمبنگ کے کنوینر نجیب اللہ خٹک، قومی سپورٹ کلائمبنگ ٹیم کے ہیڈ کوچ فیض علی اور جیوری پریزیڈنٹ مشاہد شاہ کی نگرانی میں منعقد ہوا۔

حکام نے کھلاڑیوں کی لگن، نظم و ضبط اور مسابقتی جذبے کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ ابو ذر فیض کی ریکارڈ ساز کارکردگی پاکستان میں اسپورٹ کلائمبنگ کے بڑھتے ہوئے معیار کا ثبوت ہے۔ یہ ایویلیوایشن آئندہ بین الاقوامی مقابلوں کے لیے ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کی نشاندہی کا بھی اہم ذریعہ ثابت ہوگا۔