اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور شفاف ماحول میں انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کا بنیادی آئینی فریضہ ہے، الیکشن کمیشن انتخابات کے شفاف انعقاد پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ انتخابات میں شفافیت …
الیکشن کمیشن انتخابات کے شفاف انعقاد پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرے، فواد چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور شفاف ماحول میں انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کا بنیادی آئینی فریضہ ہے، الیکشن کمیشن انتخابات کے شفاف انعقاد پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ انتخابات میں شفافیت کے بارے میں بعض سیاسی و صحافتی حلقوں میں اٹھنے والی آوازوں کا تجزیہ کمیشن کی ذمہ داری ہے۔الیکشن کمیشن انتخابات کی شفافیت کے حوالے سے تنقیدی آوازوں کا جامع تجزیہ کرے۔الیکشن کمیشن قوم کو بتائے کہ انتخابات میں عدم شفافیت اور غیر منصفانہ ماحول کے دعویدار کس حد تک سچے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نون لیگ سمیت کچھ جماعتیں انتخابات میں شکست کے واضح آثار دیکھ کر دھاندلی کا بیانیہ تراش رہی ہیں۔ یہ جماعتیں عوام کی جانب سے ممکنہ طور پر مسترد کئے جانے کو دھاندلی سے منسوب کرنے کیلئے متحرک ہیں۔ نون لیگ کیلئے مشکل ترین مرحلہ یہ ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ میدان تیار ہے مگر امپائر اپنی مرضی کا دستیاب نہیں۔الیکشن کمیشن بتائے کہیں یہ آوازیں جان بوجھ کر انتخابات متنازعہ بنانے کی کوشش نہیں۔ انہوں نے کہاکہ انتخابات کے انعقاد سے قبل ہر قسم کے جائز تحفظات کا خاتمہ کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن صورتحال کی سنگینی کا احساس کرے اور فوراً حقیقی منظر نامہ قوم کے سامنے لائے۔








