اسلام آباد ۔ 4 جون (اے پی پی)الیکشن کمیشن میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال میں معاونت کے لئے چاروں صوبوں کے لیے الگ الگ ڈیسک قائم کیے گئے ہیں جب کہ سیل میں ایف آئی اے، نادرا، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کے نمائندے شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق جانچ پڑتال کا عملہ تین شفٹوں میں 24 گھنٹے کام کرے گا اور ریٹرننگ افسران فیکس کے ذریعے …
الیکشن کمیشن میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال میں معاونت کے لئے چاروں صوبوں کے لئے الگ الگ ڈیسک قائم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 جون (اے پی پی)الیکشن کمیشن میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال میں معاونت کے لئے چاروں صوبوں کے لیے الگ الگ ڈیسک قائم کیے گئے ہیں جب کہ سیل میں ایف آئی اے، نادرا، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کے نمائندے شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق جانچ پڑتال کا عملہ تین شفٹوں میں 24 گھنٹے کام کرے گا اور ریٹرننگ افسران فیکس کے ذریعے کاغذات نامزدگی بھجوائیں گے۔الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن اختر نذیر نے اسکروٹنی سیل کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔سپریم کورٹ نے اپیلوں پر سماعت کے دوران کہا تھا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے سے انتخابات تاخیر کا شکار ہوسکتے ہیں اور انتخابات میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔








