الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کے انعقاد کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے کنونیئرو چیف کمشنر اسلام آبادچوہدری محمد علی رندھاوا،سپیشل سیکرٹری پالیسی ظفر اقبال حسین،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل چوہدری ندیم قاسم،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن اور چیف کمشنر اسلام آباد کی طرف سے نامزد نمائندہ شامل ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کے انعقاد کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی

مزید خبریں
اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کے انعقاد کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے کنونیئرو چیف کمشنر اسلام آبادچوہدری محمد علی رندھاوا،سپیشل سیکرٹری پالیسی ظفر اقبال حسین،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل چوہدری ندیم قاسم،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن اور چیف کمشنر اسلام آباد کی طرف سے نامزد نمائندہ شامل ہوں گے۔
اس کمیٹی کے مینڈیٹ میں ٹائون کارپوریشن کی نشاندہی،ہر ٹائون کارپوریشن میں یونین کونسلز کی تعداد کو نوٹیفکیشن،مستند نقشوں کی فراہمی،اسلام آباد لوکل گورنمنٹ کنڈکٹ آف الیکشن رولز 2015 میں لوکل گورنمنٹ آرڈینس 2026 کے مطابق ترامیم کے مسودے پر غور اور حتمی شکل دینے کے بعد اسے وزارت داخلہ سے منظوری شامل ہے۔








