اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 36 قلات کے 7 پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کے لئے عملہ کی تقرری کردی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کیاہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) قلات کو ریٹرننگ آفیسر جبکہ اسسٹنٹ کمشنر خالق آباد قلات علی گل عمرانی کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر تعینات کیا …
الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 36 قلات کے 7 پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کے لئے عملہ کی تقرری کردی

مزید خبریں
اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 36 قلات کے 7 پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کے لئے عملہ کی تقرری کردی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کیاہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) قلات کو ریٹرننگ آفیسر جبکہ اسسٹنٹ کمشنر خالق آباد قلات علی گل عمرانی کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔اس حلقہ میں 7 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ 10 مارچ کو ہوگی۔








