الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا

اسلام آباد۔15جولائی (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا۔منگل کو سنائے گئے فیصلے کے مطابق خیبر پختونخوا میں مخصوص نشستوں سے متعلق ن لیگ کی درخواست منظور کر لی گئی، خیبر پختونخوا اسمبلی میں ن لیگ کو اضافی نشست مل گئی، کے پی اسمبلی میں ن لیگ9،جے یوآئی 9،پی پی 5،پی ٹی آئی پی اور اے این پی کو ایک …

اسلام آباد۔15جولائی (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا۔منگل کو سنائے گئے فیصلے کے مطابق خیبر پختونخوا میں مخصوص نشستوں سے متعلق ن لیگ کی درخواست منظور کر لی گئی، خیبر پختونخوا اسمبلی میں ن لیگ کو اضافی نشست مل گئی، کے پی اسمبلی میں ن لیگ9،جے یوآئی 9،پی پی 5،پی ٹی آئی پی اور اے این پی کو ایک ایک اضافی نشست ملی۔

فیصلے کے مطابق ن لیگ کو خیبر پختوانخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست بھی مل گئی، مخصوص خواتین کی نشست پر اے این پی اور پی ٹی آئی پی کے مابین ٹاس ہوگا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔