الیکشن کمیشن نے علاﺅ الدین مری کو بلوچستان کا نگران وزیراعلیٰ مقرر کردیا

اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے علاﺅ الدین مری کو بلوچستان کا نگران وزیراعلیٰ مقرر کردیا۔ان کا نام بلوچستان کی حکومت کی جانب سے تجویز کیا گیا تھا۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیشن کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلوچستان کی حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے …

اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے علاﺅ الدین مری کو بلوچستان کا نگران وزیراعلیٰ مقرر کردیا۔ان کا نام بلوچستان کی حکومت کی جانب سے تجویز کیا گیا تھا۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیشن کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلوچستان کی حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ کے لئے بھجوائے گئے ناموں پر غور کیا گیا اور اتفاق رائے سے مستونگ سے تعلق رکھنے والے علاﺅ الدین مری کا انتخاب کیا گیا۔ان کے نام اعلان ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے میڈیا کے سامنے کیا۔ حکومت کی جانب سے علاﺅ الدین مری اور شوکت پوپلزئی اور اپوزیشن کی جانب سے اشرف جہانگیر قاضی اور اسلم بھوتانی کے نام دیئے گئے تھے۔جس میں سے علاﺅالدین مری کے نام پر اتفاق کیا گیا۔