الیکشن کمیشن نے محکمانہ پروموشن کمیٹی کی سفارش پر گریڈ 17 کے دو افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے محکمانہ پروموشن کمیٹی کی سفارش پر گریڈ 17 کے دو افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی ہے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی پی سی کی سفارش اور چیف الیکشن کمشنر کی منظوری سے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارڈ ویئر / انفراسٹرکچر گریڈ 17 کے آفیسر تنویر سجاد خان کو گریڈ 18 میں ترقی …

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے محکمانہ پروموشن کمیٹی کی سفارش پر گریڈ 17 کے دو افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی ہے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی پی سی کی سفارش اور چیف الیکشن کمشنر کی منظوری سے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارڈ ویئر / انفراسٹرکچر گریڈ 17 کے آفیسر تنویر سجاد خان کو گریڈ 18 میں ترقی دیتے ہوئے انہیں صوبائی الیکشن کمیشن بلوچستان میں ڈپٹی ڈائریکٹر نیٹ ورک / سسٹم تعینات کیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیٹا بیس آپریشنز الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد شہزاد افتخار کو گریڈ 18 میں ترقی دیتے ہوئے انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر ویب / ڈیجیٹل میڈیا ای سی پی سیکرٹریٹ اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔ دونوں افسران کو محکمانہ ترقیابی کوٹہ کے تحت ترقی دی گئی ہے۔