سٹی ٹریفک پولیس پشاور کا 12 ربیع الاول کے لیے منظم ٹریفک پلان تشکیل

سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے 12 ربیع الاول کے لیے منظم ٹریفک پلان تشکیل دیا ہے۔تر جمان کے مطابق ٹریفک پلان کے تحت 4 ایس پیز، 12 ڈی ایس پیز اور چھ سو ٹریفک افسران اور وارڈنز شہر میں ڈیوٹی پر ہوں گے

پشاور۔ 25 اگست (اے پی پی):سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے 12 ربیع الاول کے لیے منظم ٹریفک پلان تشکیل دیا ہے۔تر جمان کے مطابق ٹریفک پلان کے تحت 4 ایس پیز، 12 ڈی ایس پیز اور چھ سو ٹریفک افسران اور وارڈنز شہر میں ڈیوٹی پر ہوں گے۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے کہا کہ ٹریفک حکام و اہلکار ٹریفک نظام کو برقرار رکھنے اور رش کو کنٹرول کرنے کے لیے ہمہ وقت سڑکوں پر موجود رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور میں 12 ربیع الاول کے دوران ٹریفک نظام کو فعال رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،عوام ٹریفک سسٹم کی بہتری کے لیے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ شہری غلط پارکنگ اور ٹریفک کے نظام میں کسی قسم کی خلل ڈالنے سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ شہری ٹریفک سے متعلق کسی بھی معلومات کے لیے ہماری ہیلپ لائن 1915 پر ڈائل کریں۔