الیکشن کمیشن نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے محسن نقوی کو نامزد کردیا

اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے محسن نقوی کو نامزد کردیا۔اتوار کو الیکشن کمیشن کی جانب سے محسن نقوی کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن کا اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کمیشن کے ممبران نثار احمد درانی،شاہ محمد جتوئی، بابر حسین بھروانہ اور جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ خان نے شرکت کی۔الیکشن کمیشن نے مکمل غور وخوض کے بعد سید محسن رضا نقوی کو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب تعینات کردیا ۔اس سلسلے میں گورنر پنجاب کو خط لکھ دیا گیا ہے کہ وہ نگران وزیر اعلیٰ سے حلف لیں۔