اسلام آباد ۔ 5 جون (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے جسٹس (ر) دوست محمد کو خیبر پختونخوا کا نگران وزیراعلیٰ نامزد کرنے کا اعلان کر دیا۔ منگل کو الیکشن کمیشن کا اجلاس چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کمیشن کے اراکین نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کی جانب سے بھجوائے گئے نگران وزیراعلیٰ کے 4 …
الیکشن کمیشن کا جسٹس (ر) دوست محمد کو خیبر پختونخوا کا نگران وزیراعلیٰ نامزد کرنے کا اعلان
اسلام آباد ۔ 5 جون (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے جسٹس (ر) دوست محمد کو خیبر پختونخوا کا نگران وزیراعلیٰ نامزد کرنے کا اعلان کر دیا۔ منگل کو الیکشن کمیشن کا اجلاس چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کمیشن کے اراکین نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کی جانب سے بھجوائے گئے نگران وزیراعلیٰ کے 4 ناموں پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد الیکشن کمیشن کے حکام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس (ر) دوست محمد خان کو نگران وزیراعلیٰ نامزد کردیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی نامزدگی کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیاگیا ہے۔









