اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی پلاننگ کمیٹی کا اجلاس منگل کو اسلام آباد الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں چاروں صوبائی الیکشن کمشنروں اور چاروں ممبران کمیشن سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا نے تمام انتخابی مواد بشمول بیلٹ پیپرز کی …
الیکشن کمیشن کی پلاننگ کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی پلاننگ کمیٹی کا اجلاس منگل کو اسلام آباد الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں چاروں صوبائی الیکشن کمشنروں اور چاروں ممبران کمیشن سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا نے تمام انتخابی مواد بشمول بیلٹ پیپرز کی خریداری اور تیاری کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس کو ملک بھر میں ووٹر لسٹوں کی تیاری اور ڈسپلے مراکز کے قیام پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں تمام ڈسپلے مراکز کام کر رہے ہیں۔24 اپریل تک یہ ڈسپلے مراکز عوام کے لئے کھلے رہیں گے۔ عوام کے لئے ووٹ کے اندراج اور درستگی کا آخری سنہری موقع ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں آئندہ عام انتخابات کے لئے 89 ہزار 500 پولنگ اسٹیشن کی نشاندہی کی جا چکی ہے تاہم یہ تعداد بڑھ بھی سکتی ہے۔








