میڈرڈ۔25فروری (اے پی پی):ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم سٹار سٹرائیکر الیگزینڈر سورلوتھ کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت چیمپئنز لیگ کے ٹاپ 16 رائونڈ میں پہنچ گئی۔شنہوا کے مطابق ایٹلیٹیکو میڈرڈ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف کلب بروج کو 1-4 سے شکست دے کر چیمپئنز لیگ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لیے کوالیفائی کیا۔ ریاض ایئر میٹرو پولیٹانو، میڈرڈ، سپین میں کھیلے گئے اہم میچ میں ہسپانوی فٹ …
الیگزینڈرسورلوتھ کی ہیٹ ٹرک، اٹلیٹیکو میڈرڈ چیمپئنز لیگ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
میڈرڈ۔25فروری (اے پی پی):ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم سٹار سٹرائیکر الیگزینڈر سورلوتھ کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت چیمپئنز لیگ کے ٹاپ 16 رائونڈ میں پہنچ گئی۔شنہوا کے مطابق ایٹلیٹیکو میڈرڈ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف کلب بروج کو 1-4 سے شکست دے کر چیمپئنز لیگ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لیے کوالیفائی کیا۔
ریاض ایئر میٹرو پولیٹانو، میڈرڈ، سپین میں کھیلے گئے اہم میچ میں ہسپانوی فٹ بال کلب ایٹلیٹیکو میڈرڈ اور کلب بروج کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف کلب بروج کو ایک کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا دیا بلکہ چیمپئنز لیگ کے ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔
الیگزینڈر سورلوتھ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 23،76 اور 87ویں منٹ پر تین گول کرکے اپنی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی اور ٹیم کی فتح میں کلیدی کردارادا کیا۔ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے جانی کارڈوسو نے ایک گول 48 ویں منٹ پر سکور کیا۔ کلب بروج کی جانب سے واحد گول جوئیل اورڈونیز نے 36 ویں منٹ پر سکور کیا۔ فاتح ایٹلیٹیکو میڈرڈ کا اب آئندہ مرحلے میں میچ انگلش کلب ٹوٹنہم ہاٹ پور یا لیورپول میں سے کسی ایک ٹیم سے ہوگا۔









