ابوظہبی۔4فروری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں اقامتی قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری ہےجس کے دوران6 ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔امارات نیوز ایجنسی ’وام‘کے مطابق امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور بندرگاہی تحفظ (آئی سی پی )نے جنوری 2025 کے دوران متحدہ عرب امارات بھر میں معائنے کی 270 کارروائیاں کیں، جن کا مقصد ملک کے داخلہ اور اقامتی قوانین کی خلاف …
امارات میں اقامتی قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، 6ہزار افراد گرفتار، 93 فیصد ملک بدر

مزید خبریں
ابوظہبی۔4فروری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں اقامتی قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری ہےجس کے دوران6 ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔امارات نیوز ایجنسی ’وام‘کے مطابق امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور بندرگاہی تحفظ (آئی سی پی )نے جنوری 2025 کے دوران متحدہ عرب امارات بھر میں معائنے کی 270 کارروائیاں کیں، جن کا مقصد ملک کے داخلہ اور اقامتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندہی اور گرفتاری تھا۔یہ مہم "محفوظ تر معاشرے کی جانب”کے موضوع کے تحت چلائی گئی اور اس کا مقصد یکم ستمبر سے 31 دسمبر 2024 تک جاری رہنے والی رعایتی مدت کے اختتام کے بعد قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانا تھا ۔
جنوری 2025 کے دوران انسپکشن مہمات کے نتیجے میں خلاف ورزیوں پر 6 ہزار کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے 93 فیصد افراد کو ملک بدر کرنے کی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت کی ہدایات کے تحت، خلاف ورزی کرنے والوں کو 4 ماہ کی مہلت دی گئی تھی، جس میں انہیں بغیر پابندی کے ملک چھوڑنے یا نیا ملازمت کا معاہدہ حاصل کرکے قانونی طور پر قیام کرنے کا موقع دیا گیا تھا۔ اس اقدام کے تحت زیادہ تر افراد نے اپنی قانونی حیثیت کو درست کر لیا۔








