پشاور، ترناب فارم چوکی کے قریب دھماکہ، 7 افراد زخمی

پشاور، ترناب فارم چوکی کے قریب دھماکہ، 7 افراد زخمی

پشاور۔ 26 اگست (اے پی پی):پشاور کے علاقے ترناب فارم چوکی کے قریب بارودی مواد کے دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ تھانہ چمکنی کی چوکی ترناب فارم کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے بارودی مواد پھینکے جانے کے نتیجے میں رونما ہوا جس کے باعث ڈیوٹی پر موجود دو پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 پشاور افتخار خان کی ہدایت پر امدادی ٹیمیں اور ایمبولینسز فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کی گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو 1122 کی 5 ایمبولینسز اور 2 فائر وہیکلز جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان خود جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور ریسکیو کارروائی کی نگرانی کر رہے ہیں۔

مزید خبریں