امارت اسلامیہ افغانستان نے صوبہ پنجشیر کے ضلع شٹل پر قبضہ لیا ،30 ​​سے ​​زائد مزاحمتی فورسز کو ہلاک کیا گیا ہے،ذبیح اللہ مجاہد

186

کابل ۔3ستمبر (اے پی پی):امارت اسلامیہ افغانستان نے صوبہ پنجشیر کے ضلع شٹل پر قبضہ لیا ہے ۔افغان خبر رساں ادارے خامہ پریس کے مطابق امارت اسلامیہ کےقائم مقام وزیر ثقافت و اطلاعات اور طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ گیارہ چوکیاں بھی لی گئی ہیں اور 30 ​​سے ​​زائد مزاحمتی فورسز کو ہلاک کیا گیا ہے۔

دریں اثنا ، ادارے کے مطابق طالبان کی جانب سے غیر مصدقہ رپورٹس کے مطابق صوبے کے اضلاع پریان اور اونابا پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے ۔صوبہ پنجشیر میں صوبے کی مزاحمتی افواج اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپوں کو چوتھا دن ہو گیا ہے۔
مزاحمتی قوتوں کے ترجمان فہیم دشتی نے ایک صوتی کلپ میں ضلع شٹل پر قبضے کی تردید کی ہے اور ضلع میں طالبان جنگجوؤں کو واپس بھگانے کا دعویٰ کیا۔صوبہ پنجشیر میں امن مذاکرات ناکام ہونے کے بعد متحارب فریقوں کے درمیان شدید اور جان لیوا لڑائی شروع ہو گئی ہے۔