امانڈا انسیمووا اور جیسمین پاؤلینی چائنا اوپن ٹینس ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں داخل

بیجنگ ۔29ستمبر (اے پی پی):امریکا کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ امانڈا انسیمووا اور اٹلی کی ٹینس سٹار جیسمین پاؤلینی اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 24 سالہ امریکا کی تھرڈ سیڈڈ امانڈا انسیمووا نے ویمنز سنگلز کے تیسرے رائونڈ میں میزبان ٹینس …

بیجنگ ۔29ستمبر (اے پی پی):امریکا کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ امانڈا انسیمووا اور اٹلی کی ٹینس سٹار جیسمین پاؤلینی اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 24 سالہ امریکا کی تھرڈ سیڈڈ امانڈا انسیمووا نے ویمنز سنگلز کے تیسرے رائونڈ میں میزبان ٹینس کھلاڑی شوائی ژینگ کو شکست دی ۔29 سالہ اٹلی کی ٹینس سٹار جیسمین پاؤلینی نے ویمنز سنگلز تیسرے رائونڈ میں سوفیہ کینن کو 0-2 سیٹس سے مات دی۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے نیشنل ٹینس سینٹرمیں جاری چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں 24 سالہ امریکا کی تھرڈ سیڈڈ امانڈا انسیمووا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے میزبان حریف کھلاڑی شوائی ژینگ کو 6-7(11-13)اور 0-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔تیسرے رائونڈ کے ایک اور میچ میں 29 سالہ اٹلی کی ٹینس سٹار جیسمین پاؤلینی نے شاندارکارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے حریف امریکی ٹینس کھلاڑی سوفیہ کینن کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 0-6 سےشکست دے کر چوتھے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔