اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن نے امجد علی قریشی کو پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کا سرپرست اعلیٰ مقررکردیا۔ اس بات کا اعلان پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ریٹائرڈ) کامران خالد جنجوعہ نے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے امجد علی قریشی کی پاکستان ٹین پن بائولنگ …
امجد علی قریشی پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ مقرر

مزید خبریں
اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن نے امجد علی قریشی کو پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کا سرپرست اعلیٰ مقررکردیا۔ اس بات کا اعلان پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ریٹائرڈ) کامران خالد جنجوعہ نے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے امجد علی قریشی کی پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن میں بطور سرپرست اعلیٰ کی تقرری کی منظوری دے دی ہے اور اس سلسلہ میں تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
سندھ ٹین پن بائولنگ ایسوسی ایشن کے صدر علیم آغا، خیبرپختونخوا ٹین پن بائولنگ کے صدر آصف اورکزئی، پنجاب ٹین پن بائولنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد حسین چٹھہ، اسلام آباد ٹین پن بائولنگ ایسوسی ایشن کے صدر آغا محمد علی شاہ نے امجد علی قریشی کو پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کا سرپرست اعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ امجد علی قریشی کی سرپرستی میں ملک میں ٹین پن بائولنگ کا کھیل مزید مقبولیت اختیار کرے گا۔








