امریکا، 7افراد کے قاتل نے پولیس سے تصادم کے بعد خودکشی کرلی

واشنگٹن۔23جنوری (اے پی پی):امریکی ریاست الینوائے کے شہر جولیٹ میں فائرنگ سے 7افراد قتل کرنے والے23 سالہ رومیو نانس نے نتالیہ ٹیکساس کے قریب پولیس اہلکاروں کے ساتھ تصادم کے بعد خود کشی کرلی۔ بی بی سی نے جولیٹ پولیس کے حوالے سے بتایا کہ رومیو نانس نے ٹیکساس کے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے ساتھ تصادم کے بعد ہینڈگن سے اپنی جان لے لی۔ انہوں نے کہا کہ …

واشنگٹن۔23جنوری (اے پی پی):امریکی ریاست الینوائے کے شہر جولیٹ میں فائرنگ سے 7افراد قتل کرنے والے23 سالہ رومیو نانس نے نتالیہ ٹیکساس کے قریب پولیس اہلکاروں کے ساتھ تصادم کے بعد خود کشی کرلی۔

بی بی سی نے جولیٹ پولیس کے حوالے سے بتایا کہ رومیو نانس نے ٹیکساس کے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے ساتھ تصادم کے بعد ہینڈگن سے اپنی جان لے لی۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کی شناخت کا تعین ول کاؤنٹی کورونر آفس کرے گا۔

کاؤنٹی شیرف کے ڈپٹی چیف ڈین جنگلز نے بتایا کہ ایک گھر میں پانچ اور دوسرے میں دو افراد کی نعشیں برآمد ہوئیں، خیال کیا جاتا ہے کہ یہ سب ایک ہی خاندان کے افراد تھے۔حملے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکی ہے تاہم خیال ہے کہ مشتبہ شخص متاثرین کو جانتا تھا۔