چین کے صوبہ جیانگ شی کے سوئی چوان کاؤنٹی میں شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں کم از کم 16 افراد جاں بحق ہوگئے۔
چین میں طوفانی بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے 16 افراد جاں بحق

مزید خبریں
بیجنگ۔10ستمبر (اے پی پی):چین کے صوبہ جیانگ شی کے سوئی چوان کاؤنٹی میں شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں کم از کم 16 افراد جاں بحق ہوگئے۔
شنہوا کے مطابق مقامی حکام نےبتایا کہ کاؤنٹی میں کئی روز سے جاری موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں متعدد مقامات پر ارضیاتی آفات رونما ہوئیں۔حکام کے مطابق کاؤنٹی سے 18 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا تھا۔







