امریکا،ناسا اور سپیس ایکس کا خلائی سٹیشن پر نیا مشن لانچ کرنے کا اعلان

لاس اینجلس ۔11مارچ (اے پی پی):امریکا کے قومی خلائی تحقیقی ادارے ناسا اورارب پتی ایلون مسک کی کمپنی سپیس ایکس نے خلائی سٹیشن پر نئے عملے کے مشن کو لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شنہوا کے مطابق ناسا نے کہا ہے کہ وہ سپیس ایکس کے ساتھ مل کر بین الاقوامی خلائی سٹیشن (آئی ایس ایس ) کے لیے نئے عملے کا مشن شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے …

لاس اینجلس ۔11مارچ (اے پی پی):امریکا کے قومی خلائی تحقیقی ادارے ناسا اورارب پتی ایلون مسک کی کمپنی سپیس ایکس نے خلائی سٹیشن پر نئے عملے کے مشن کو لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شنہوا کے مطابق ناسا نے کہا ہے کہ وہ سپیس ایکس کے ساتھ مل کر بین الاقوامی خلائی سٹیشن (آئی ایس ایس ) کے لیے نئے عملے کا مشن شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ، اس نئے مشن کا کوڈ نام کریو-10 ہے، اس میں ناسا کے خلابازوں این میک کلین اور نکول آئرس، جاپان ایرو سپیس ایکسپلوریشن ایجنسی کے خلاباز تاکویا اونیشی اور روس کے قومی خلائی تحقیقاتی ادارے روسکوسموس کے خلاباز کیرل پیسکوف کو آئی ایس ایس بھیجا جائے گا۔