امریکا،کینیڈا اورشمالی امریکا کے دیگرممالک کوپاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):امریکا،کینیڈا اورشمالی امریکا کے دیگرممالک کوپاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے،پہلی سہ ماہی میں شمالی امریکا کے ممالک کوملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر11.94فیصداضافہ جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں 18.29فیصدکی کمی ہوئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں امریکا،کینیڈااورشمالی امریکاکے دیگرممالک کوبرآمدات سے ملک کو1.744ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل …

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):امریکا،کینیڈا اورشمالی امریکا کے دیگرممالک کوپاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے،پہلی سہ ماہی میں شمالی امریکا کے ممالک کوملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر11.94فیصداضافہ جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں 18.29فیصدکی کمی ہوئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں امریکا،کینیڈااورشمالی امریکاکے دیگرممالک کوبرآمدات سے ملک کو1.744ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 11.94فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں شمالی امریکا کے ممالک کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 1.558ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،ستمبرمیں شمالی امریکا کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 562.40ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواگست میں 528.51ملین ڈالراورگزشتہ سال ستمبرمیں 543.47ارب ڈالرتھا،مالی سال 2025میں شمالی امریکا کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو6.417ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں شمالی امریکا کے ممالک سے درآمدات کاحجم 523.89ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 18.29فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں شمالی امریکا کے ممالک سے درآمدات پر619.71ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،ستمبرمیں شمالی امریکا کے ممالک سے درآمدات کاحجم 158.72ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواگست میں 166.67ملین ڈالراورگزشتہ سال ستمبرمیں 206.24ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں شمالی امریکا کے ممالک سے درآمدات کامجموعی حجم 2.588ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔