نیویارک ۔19فروری (اے پی پی):امریکی ریاست نیو جرسی کے نیوارک لبرٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عارضی معطلی کے بعد آج پروازیں دوبارہ بحال کر دی گئیں۔شنہوا کے مطابق ایئرپورٹ انتظامیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں اس کی تصدیق کی۔گراؤنڈ سٹاپ اس وقت نافذ کیا گیا جب جیٹ بلیو ایئرلائن کی ایک پرواز کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، جس کے باعث ایک گھنٹے سے زائد وقت تک …
امریکا، نیو جرسی کے بڑے امریکی ہوائی اڈے پر پروازیں بحال

مزید خبریں
نیویارک ۔19فروری (اے پی پی):امریکی ریاست نیو جرسی کے نیوارک لبرٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عارضی معطلی کے بعد آج پروازیں دوبارہ بحال کر دی گئیں۔شنہوا کے مطابق ایئرپورٹ انتظامیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں اس کی تصدیق کی۔گراؤنڈ سٹاپ اس وقت نافذ کیا گیا جب جیٹ بلیو ایئرلائن کی ایک پرواز کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، جس کے باعث ایک گھنٹے سے زائد وقت تک فلائٹ آپریشن معطل رہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جیٹ بلیو کی پرواز 543، جو ویسٹ پام بیچ، فلوریڈا جا رہی تھی، انجن میں خرابی کے باعث ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد واپس لوٹ آئی۔امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے بیان کے مطابق عملے نے کاک پٹ میں دھواں محسوس ہونے کی اطلاع دی اور طیارے کے رن وے سے ہٹنے کے بعد مسافروں کو سلائیڈز کے ذریعے بحفاظت باہر نکالا گیا۔رپورٹس کے مطابق پرواز میں 122 مسافر سوار تھے، جن میں سے ایک مسافر کو سینے میں تکلیف کی شکایت پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ایف اے اے نے واقعے کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔








