امریکا، وفاقی اپیل عدالت نے ٹیرف کی رقم کی واپسی کے عمل میں تاخیر کی صدارتی درخواست مسترد کر دی

واشنگٹن ۔3مارچ (اے پی پی):امریکا کی وفاقی اپیل عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی اس درخواست کو مسترد کر دیا جس میں فروری میں زیادہ تر ٹیرف کو کالعدم قرار دینے کے بعد ٹیرف کی رقم کی واپسی کے عمل میں تاخیر کی اپیل کی گئی تھی،یہ فیصلہ امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سامنے آیا۔ شنہوا کے مطابق عدالتی دستاویز میں کہا گیا کہ رقم کی …

واشنگٹن ۔3مارچ (اے پی پی):امریکا کی وفاقی اپیل عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی اس درخواست کو مسترد کر دیا جس میں فروری میں زیادہ تر ٹیرف کو کالعدم قرار دینے کے بعد ٹیرف کی رقم کی واپسی کے عمل میں تاخیر کی اپیل کی گئی تھی،یہ فیصلہ امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سامنے آیا۔

شنہوا کے مطابق عدالتی دستاویز میں کہا گیا کہ رقم کی واپسی کے معاملے میں ایسا کچھ نہیں جو اس عدالت کے حکم نامے کے اجرا میں تاخیر کا جواز فراہم کرے، تین ماہ کی تاخیر تو بالکل بھی نہیں۔کہا گیا کہ حکم نامہ جاری کرنے کا مناسب وقت اب ہے۔

20 فروری کوسپریم کورٹ نے قرار دیا تھا کہ انٹرنیشنل ایمرجنسی اکنامک پاورز ایکٹ (IEEPA) صدر کو ٹیرف عائد کرنے کا اختیار نہیں دیتا تاہم اس فیصلے میں رقم کی واپسی کے معاملے پر کوئی بات نہیں کی گئی تھی۔ ٹرمپ انتظامیہ نے فیڈرل سرکٹ سے درخواست کی تھی کہ وہ اپنا حکم نامہ 90 دن کے لیے موخر کر دے تاکہ متعلقہ محکمے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کر سکیں۔