نیویارک۔3اکتوبر (اے پی پی):امریکی ریاست فلوریڈا کی ساحلی پٹی سےگزشتہ ہفتے ٹکرانے والے کیٹیگری 4 کے سمندری طوفان ہیلین کے باعث ہونے والی تباہی کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد160ہو گئی۔ اے ایف پی کے مطابق فلوریڈا کے ساحل سے تقریباً 225 کلومیٹر کی رفتار سے ٹکرانے والے سمندری طوفان ہیلین کے منفی اثرات خطے میں جاری ہیں۔حکام نے بتایا کہ شمالی کیرولینا، جنوبی کیرولینا، جارجیا، فلوریڈا اور ورجینیا کی …
امریکا، ہیلن طوفان سےہلاکتوں کی تعداد 160ہوگئی

مزید خبریں
نیویارک۔3اکتوبر (اے پی پی):امریکی ریاست فلوریڈا کی ساحلی پٹی سےگزشتہ ہفتے ٹکرانے والے کیٹیگری 4 کے سمندری طوفان ہیلین کے باعث ہونے والی تباہی کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد160ہو گئی۔
اے ایف پی کے مطابق فلوریڈا کے ساحل سے تقریباً 225 کلومیٹر کی رفتار سے ٹکرانے والے سمندری طوفان ہیلین کے منفی اثرات خطے میں جاری ہیں۔حکام نے بتایا کہ شمالی کیرولینا، جنوبی کیرولینا، جارجیا، فلوریڈا اور ورجینیا کی ریاستوں میں کم از کم160افراد ہلاک ہوئے جہاں سمندری طوفان کی وجہ سے آنے والی تیز ہوائیں اور بارشیں موثر تھیں۔
حکام نے بتایا کہ 150 ہزار سے زائد گھرانوں نے امداد کے لیے درخواستیں دی ہیں اور سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں خوراک اور پانی کی امداد بھیجی گئی ہے۔








