نیویارک ۔ 15 اگست (اے پی پی) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہواہے جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے نرخ وقفے کے بعد 0.04 فیصد بڑھ کر 1193.71 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کے لیے سودے 1.80 ڈالر (0.2 فیصد) اضافے کے ساتھ 1200.70 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 …
امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

مزید خبریں
نیویارک ۔ 15 اگست (اے پی پی) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہواہے جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے نرخ وقفے کے بعد 0.04 فیصد بڑھ کر 1193.71 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کے لیے سودے 1.80 ڈالر (0.2 فیصد) اضافے کے ساتھ 1200.70 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد بڑھ کر 1196.10 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 1202.10 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد بڑھ کر 1195.51 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے سودے 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 1202.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔








