امریکانے یوکرین بحران کے حل کے لیے آئندہ پیر کو سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا

واشنگٹن ۔28جنوری (اے پی پی):امریکا نے یوکرین بحران کے حل کے لیے آئندہ پیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ہے ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکا کی مندوب لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے کہا کہ یوکرین کی سرحد پر ایک لاکھ سے زیادہ روسی فوجی تعینات ہیں اور روس یوکرین کو غیر مستحکم کرنے والی دیگر کارروائیوں میں بھی …

واشنگٹن ۔28جنوری (اے پی پی):امریکا نے یوکرین بحران کے حل کے لیے آئندہ پیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ہے ۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکا کی مندوب لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے کہا کہ یوکرین کی سرحد پر ایک لاکھ سے زیادہ روسی فوجی تعینات ہیں اور روس یوکرین کو غیر مستحکم کرنے والی دیگر کارروائیوں میں بھی ملوث ہے، جو بین الاقوامی امن و سلامتی اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے لیے واضح خطرہ ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم سفار کاری کے ذریعے کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

انہوں نےکہاکہ 15 رکنی سلامتی کونسل کو حقائق کا بغور جائزہ لینا چاہیے اور اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ یوکرین، روس، یورپ کو بنیادی طور پر کیا خطرہ ہے، کیا بین الاقوامی نظام کے اصولوں کے مطابق روس کو یوکرین پر مزید حملہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اب اس معاملے پرسلامتی کونسل کی پوری توجہ کی ضرورت ہے اور ہم آئندہ پیر کو براہ راست اور بامقصد بات چیت کے منتظر ہیں ۔