اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):امریکاکو کی جانے والی قومی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں16فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ اس عرصہ کے دوران مجموعی قومی برآمدات بھی 10.68فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2024 کے دوران امریکا کو کی جانے والی برآمدات کا حجم 2.9ارب ڈالر تک …
امریکاکو قومی برآمدات میں 6 ماہ کے دوران 16فیصد اضافہ ہوا، ٹی ڈی اے پی

مزید خبریں
اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):امریکاکو کی جانے والی قومی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں16فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ اس عرصہ کے دوران مجموعی قومی برآمدات بھی 10.68فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2024 کے دوران امریکا کو کی جانے والی برآمدات کا حجم 2.9ارب ڈالر تک بڑھ گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2023 کے دوران برآمدات کا حجم 2.5 ارب ڈالر رہاتھا، اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران امریکا کو کی جانے والی برآمدات میں 0.4 ارب ڈالر یعنی 16 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں مجموعی قومی برآمدات میں 10.68 فیصد کی بڑھوتری سے جولائی تا دسمبر 2024 کے دوان برآمدات کی مالیت 16.56 ارب ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2023 کے دوران مجموعی قومی برآمدات سے 14.98 ارب ڈالر زرمبادلہ کمایاگیا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کےمقابلہ میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں مجموعی قومی برآمدات میں 1.58 ارب ڈالر یعنی 10.68 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
ٹی ڈی اے پی کے مطابق رواں مالی سال میں برطانیہ کو کی جانے والی برآمدات میں 13 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے اور برآمدات کا حجم 999 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 1.1 ارب ڈالر تک بڑھ گیا ۔رپورٹ کے مطابق ملکی برآمدات میں ٹیکسٹائل کا شعبہ 9.62 ارب ڈالر کی برآمدات کے ساتھ سر فہرست رہا جبکہ ایگریکلچر اور خوراک کی برآمدات 4.1 ارب ڈالر رہی ہیں اور متفرق مینوفیکچرنگ مصنوعات کی برآمدات کا حجم 1.2 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا ہے۔
مزید برآں جاری مالی سال کے پہلے 6ماہ کے دوران پاکستانی برآمدات کے حوالے سے ایشیا سر فہرست رہا اور ایشیائی ممالک کو اس دوران 5.9 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئیں جبکہ 5.7 ارب ڈالر برآمدات کے ساتھ یورپ دوسرے نمبر پر اور 3.4ارب ڈالر کی برآمدات کے ساتھ شمالی و جنوبی امریکی ممالک تیسرے نمبر پر رہے، اسی طرح افریقی ممالک کو کی جانے والی برآمدات کا حجم 1.13 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا۔







