نوک۔13جنوری (اے پی پی):گرین لینڈ کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ امریکاکی قبضے کی کوششوں کو کسی صورت قبول نہیں کرتے، نیٹو کے فریم ورک کے اندر ان علاقوں کے دفاع کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دے گا۔العربیہ اردو کے مطابق حکومت نےبیان میں کہا کہ امریکا نے گرین لینڈ کو حاصل کرنے کی اپنی کوشش کو دہرایا ہے۔ گرین لینڈ کا حکومتی اتحاد اسے …
امریکاکی قبضے کی کوششوں کو کسی صورت قبول نہیں کرتے، گرین لینڈ حکومت

مزید خبریں
نوک۔13جنوری (اے پی پی):گرین لینڈ کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ امریکاکی قبضے کی کوششوں کو کسی صورت قبول نہیں کرتے، نیٹو کے فریم ورک کے اندر ان علاقوں کے دفاع کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دے گا۔العربیہ اردو کے مطابق حکومت نےبیان میں کہا کہ امریکا نے گرین لینڈ کو حاصل کرنے کی اپنی کوشش کو دہرایا ہے۔ گرین لینڈ کا حکومتی اتحاد اسے کسی بھی صورت میں قبول نہیں کر سکتا۔حکومت نے یہ بھی کہا کہ نیٹو کے 6 رکن ممالک کی جانب سے گرین لینڈ کے حوالے سے انتہائی مثبت موقف کے پیش نظر حکومت اپنی کوششیں تیز کرے گی کہ گرین لینڈ کا دفاع نیٹو کے فریم ورک میں شامل ہو جائے۔
اسی طرح ینس فریڈرک نیلسن کی حکومت نے اس بات پر زور دیا کہ گرین لینڈ کی مستقل نیت ہے کہ وہ مغربی دفاعی اتحاد کا حصہ رہے۔یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو دوبارہ اس بات کی تصدیق کی کہ ان کا ملک ڈنمارک کے زیرِ انتظام علاقے گرین لینڈ کو حاصل کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔ انہوں نے صدارتی طیارے ایئر فورس ون پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم نے گرین لینڈ پر قبضہ نہ کیا تو روس یا چین اس پر قبضہ کر لیں گےاور میں ایسا ہونے نہیں دوں گا۔
انہوں نےزور دیا کہ وہ ان کے ساتھ سودا کر لے۔ اسی دوران سفارتی ذرائع نے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے حکام آئندہ بدھ کو ڈنمارک کے حکام سے ملاقات کریں گے تاکہ گرین لینڈ کے مسئلے پر بات چیت کی جا سکے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے گزشتہ ہفتے کانگریس کے سامنے واضح کیا تھا کہ ٹرمپ ڈنمارک کے اس علاقے کو خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔








