قطر نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ امریکا ایران معاہدہ مشرق وسطی میں سلامتی لا سکتا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ بات قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم محتاط طور پر پُرامید ہیں کہ مفاہمتی یادداشت پر جو دستخط ہوئے ہیں، وہ جوہری پروگرام اور دیگر امور پر مذاکرات کے ذریعے علاقائی سلامتی …
امریکا ایران معاہدہ علاقائی سلامتی کا باعث بنے گا،قطر
دوحہ۔17جون (اے پی پی):قطر نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ امریکا ایران معاہدہ مشرق وسطی میں سلامتی لا سکتا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ بات قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم محتاط طور پر پُرامید ہیں کہ مفاہمتی یادداشت پر جو دستخط ہوئے ہیں، وہ جوہری پروگرام اور دیگر امور پر مذاکرات کے ذریعے علاقائی سلامتی کے اگلے مرحلے کی طرف لے جا سکیں گے۔
انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستانی اور قطری حکام جمعے کو یادداشت پر باضابطہ دستخط کے لیے موجود ہوں گے۔ انہوں نے معاہدے کے مندرجات پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ اعتماد بحال کرنا ہے تو معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد علاقائی مکالمہ لازمی ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ ہم خطے میں اپنے ہمسایوں کے ساتھ معمول کے مطابق کاروبار کی طرف لوٹ رہے ہیں۔ ہمارے خطے کی سلامتی کی ضمانت کے لیے اتفاقِ رائے اور مکالمے کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔









