امریکا ایران کشیدگی سے عالمی معیشت کو سنگین خطرات لاحق ہیں، قطر
امریکا ایران کشیدگی سے عالمی معیشت کو سنگین خطرات لاحق ہیں، قطر

مزید خبریں
دوحہ۔29ستمبر (اے پی پی):قطر نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ اور مشرقِ وسطیٰ میں بدامنی کے باعث عالمی معیشت کو سنگین نقصان پہنچ سکتا ہے۔روسی خبر رساں ادارے "تاس”کے مطابق قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد بن محمد الانصاری نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ دنیا کو صرف تیل اور گیس ہی فراہم نہیں کرتا بلکہ یہاں سے ایسی اہم اشیا بھی دوسرے ممالک کو بھیجی جاتی ہیں جو خوراک کی پیداوار اور صنعتوں کے لیے ضروری ہیں۔
انہوں نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ اصل سوال یہ ہے کہ عالمی معیشت خطے میں جاری کشیدگی کے اثرات کو کب تک برداشت کر سکے گی۔ ترجمان کے مطابق مشرقِ وسطیٰ سے کھاد بنانے میں استعمال ہونے والی یوریا، ہیلیم گیس، پیٹروکیمیکل مصنوعات اور ایلومینیم بھی دنیا کے مختلف ممالک کو فراہم کیے جاتے ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ سردیوں کی آمد کے ساتھ صورتِ حال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ اس بحران کے باعث بعض متاثرہ ممالک میں فصلوں کی پیداوار کم ہوئی ہے، جبکہ کچھ علاقوں میں کوئلے کا استعمال دوبارہ بڑھنے لگا ہے جہاں پہلے اسے کم کیا جا رہا تھا۔








