تہران۔ 15 اکتوبر (اے پی پی)ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا ان کے ملک میں حکومت کی تبدیلی کا چاہتا ہے۔ ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق تہران یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا نفسیاتی اور اقتصادی حربوں سے ایران کی جائز حکومت کو تبدیل کرنے کی کوشش میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے دورِ صدارت …
امریکا ایران کی حکومت کو تبدیل کرنے کا خواہشمند ہے، صدر ڈاکٹر روحانی

مزید خبریں
تہران۔ 15 اکتوبر (اے پی پی)ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا ان کے ملک میں حکومت کی تبدیلی کا چاہتا ہے۔ ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق تہران یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا نفسیاتی اور اقتصادی حربوں سے ایران کی جائز حکومت کو تبدیل کرنے کی کوشش میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے دورِ صدارت میں امریکا نے ایران پر نئی اقتصادی پابندیوں کے نفاذ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جبکہ ایرانی تیل کی فروخت پر پابندی چار نومبر کو عائد کی جا رہی ہے۔








