امریکا تجارتی جنگ شروع کرنے سے گریز کرے، ٹرمپ کے بیانات کے باوجود دنیا کی دونوں بڑی معیشتیں اچھے تعلقات قائم رکھ سکتی ہیں، چینی وزیراعظم

بیجنگ ۔ 15 مارچ (اے پی پی) چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے امریکا کو تجارتی جنگ شروع کرنے سے خبردار کرتے ہوئے اس امید کا اظہارکیاہے کہ ٹرمپ کے بیانات کے باوجود دنیا کی دونوں بڑی معیشتیں اچھے تعلقات قائم رکھ سکتی ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کے سالانہ پارلیمانی سیشن کے اختتام پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم یہ …

بیجنگ ۔ 15 مارچ (اے پی پی) چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے امریکا کو تجارتی جنگ شروع کرنے سے خبردار کرتے ہوئے اس امید کا اظہارکیاہے کہ ٹرمپ کے بیانات کے باوجود دنیا کی دونوں بڑی معیشتیں اچھے تعلقات قائم رکھ سکتی ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کے سالانہ پارلیمانی سیشن کے اختتام پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم یہ نہیں دیکھنا چاہتے کہ دونوں ممالک کے درمیان کوئی اقتصادی جنگ شروع ہو،اس سے ہماری تجارت منصفانہ نہیں رہے گی۔انہوں نے کہا کہ اس بات سے قطع نظر کہ حالات چین امریکا تعلقات کو کس طرف لے جاتے ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ یہ تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھتے رہیں گے۔

Leave a Reply