بیجنگ۔24دسمبر (اے پی پی):چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ امریکا اپنے طرز عمل پر بضد رہا تو چین یقیناً جوابی اقدامات اٹھائےگا۔ سی جی ٹی این کے مطابق چینی وزارت تجارت کے ترجمان نےامریکا کی جانب سے ڈرون سیکٹر میں غیر معتبر سپلائرز کی فہرست میں توسیع پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے نام نہاد قومی سلامتی کے بہانے تمام غیر ملکی ساختہ ڈرون سسٹمز اور ان …
امریکا دیگر ممالک کی کمپنیوں کو دبانے کے لیے ریاستی طاقت کے استعمال پر بضد رہا تو چین یقیناً جوابی اقدامات اٹھائےگا، چینی وزارت تجارت

مزید خبریں
بیجنگ۔24دسمبر (اے پی پی):چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ امریکا اپنے طرز عمل پر بضد رہا تو چین یقیناً جوابی اقدامات اٹھائےگا۔
سی جی ٹی این کے مطابق چینی وزارت تجارت کے ترجمان نےامریکا کی جانب سے ڈرون سیکٹر میں غیر معتبر سپلائرز کی فہرست میں توسیع پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے نام نہاد قومی سلامتی کے بہانے تمام غیر ملکی ساختہ ڈرون سسٹمز اور ان کے اہم اجزا کو غیر معتبر سپلائرز کی فہرست میں شامل کیا جس کی چین سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
حالیہ برسوں میں امریکا نے بار بار قومی سلامتی کے تصور کو وسعت دیتے ہوئے چینی کمپنیوں سمیت دیگر ممالک کی کمپنیوں کو دبانے کے لیے ریاستی طاقت کا استعمال کیا ہے، یہ منڈی کے بگاڑ اور یکطرفہ غنڈہ گردی کی ایک عام مثال ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین امریکا پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنے غلط طرز عمل کوبند کرتے ہوئے متعلقہ اقدامات کو فوری طور پر واپس لے، اگر امریکا اپنے طرز عمل پر بضد رہا تو چین یقیناً چینی کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات اٹھائےگا۔








