امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں کمی

نیویارک ۔ 14 مارچ (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ملکی پیداوار میں اضافہ ہے۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 31 سینٹ (0.5 فیصد) گر کر 64.64 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 65 سینٹ (1.06 فیصد) کمی کے ساتھ 60.71 ڈالر فی بیرل طے پائے۔