امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 3 فیصد اضافہ

نیویارک ۔ 3 اگست (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 3 فیصد کے قریب اضافہ ہوا جس کی وجہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین کی مصنوعات کی درآمد پر مزید محصول عائد کرنے کی دھمکی ہے۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے اکتوبر کے لیے سودے 1.39 ڈالر (2.30 فیصد ) بڑھ کر 61.89 ڈالر فی بیرل طے پائے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے ستمبر کے …

نیویارک ۔ 3 اگست (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 3 فیصد کے قریب اضافہ ہوا جس کی وجہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین کی مصنوعات کی درآمد پر مزید محصول عائد کرنے کی دھمکی ہے۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے اکتوبر کے لیے سودے 1.39 ڈالر (2.30 فیصد ) بڑھ کر 61.89 ڈالر فی بیرل طے پائے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے ستمبر کے لیے سودے 1.71 ڈالر (3.17 فیصد ) اضافے کے ساتھ 55.66 ڈالر فی بیرل طے پائے۔